ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / حکومت کی جانب سے ریاستی عوام کو د ہرا دھوکہ، بی جے پی صرف40 حلقوں میں ہی کامیاب ہو سکے گی:شیو کمار کا بیان

حکومت کی جانب سے ریاستی عوام کو د ہرا دھوکہ، بی جے پی صرف40 حلقوں میں ہی کامیاب ہو سکے گی:شیو کمار کا بیان

Fri, 28 Apr 2023 22:42:59    S.O. News Service

میسورو،28/اپریل (ایس او نیوز) بروز چہارشنبہ یہاں ایک پرائیویٹ ہوٹل میں منعقدہ پریس کانفرنس میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے اے آئی سی سی کے جنرل سکریٹری انچارج برائے کرنا ٹکا رندیپ سنگھ سر جے والے اور کے پی سی سی کے صدر ڈی کے شیو کمار نے بھارتیہ جنتاپارٹی کی قیادت والی ریاستی حکومت پر الزام لگاتے ہوئے بتایا کہ اقلیتوں کو دئے گئے ریزرویشن کے معاملے میں ڈبل انجمن والی ریاستی حکومت نے ریاستی عوام کو دہرا دھوکہ دیا ہے۔ اور عوام کے ساتھ نا انصافی کی ہے۔ کیونکہ پہلے اقلیتوں کو دئے جانے والے 4% ریز و ویشن کو ختم کر کے اس چار فیصد کو ریاست کے و کالیگا اور لنگایت طبقے میں تقسیم کر دیا۔ اور اب سپریم کورٹ میں ایک حلف نامہ داخل کر کے ریزرویشن کے معاملے میں جاری کئے گئے حکم نامہ کو واپس لے لینے کی یقین دہانی کرائی ہے۔اس طرح ریاستی حکومت نے ریاستی عوام کے ساتھ دہرا دھوکہ دیا ہے۔ اب دیش کے وزیر اعظم نریندرمودی، وزیر داخلہ امیت شاہ وزیر اعلیٰ بسواراج بو مئی اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے ریاستی صدر نلین کمار کٹیل کو کانگریس پارٹی کی جانب سے پوچھے گئے سوالوں کے جواہات دینے پڑیں گے۔

سرجے والا نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ ریز وریشن کے معاملے میں بی جے پی کی قیادت والی ریاستی حکومت نے ریاستی عوام کے ساتھ کھلا مذاق کیا ہے اور انہیں دھوکہ دیا ہے۔ اس لئے 13 مئی کو بھارتیہ جنتا پارٹی کی قیادت والی ریاستی حکومت کا خاتمے کا دن ہوگا۔ ریاستی حکومت نے ریزرویشن کے معاملے میں جھوٹ کا سہارا لیکر عوام کو اندھیرے میں رکھا ہے اور ریاست کے وکالیگا اور لنگایت طبقے کو دو دو فیصد ریزرویشن میں اضافہ دینے کا اعلان کیا تھا۔ لیکن اب اس حکم نامہ کو واپس لینے کیلئے سپریم کورٹ میں ایک حلف نامہ داخل کیا ہے۔ اس طرح ریز رویشن کے معاملے میں بی جے پی ہٹ و کٹ کے ذریعہ آؤٹ ہو گئی ہے۔ تمام طبقوں کے عوام کے ساتھ دھو کہ دیا ہے۔ اس لئے ریاستی عوام 10 مئی کو منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی کو اچھا سبق سکھائیں گے۔بھارتیہ جنتا پارٹی کے صرف 40 سے کم امید وارہی کامیاب ہو سکیں گے۔


Share: